اہم خبریں

برطانوی حکومت کا کم از کم تنخواہ میں اضافے کا فیصلہ

برطانیہ(اے بی این نیوز)برطانوی حکومت نے کم از کم تنخواہ میں اضافے کا فیصلہ کرلیا، اطلاق آئندہ برس اپریل سے ہوگا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 21 برس سے زائد عمر کے ورکرز کی تنخواہ 4.1 فیصد اضافے کے ساتھ 12.71 پاونڈ فی گھنٹہ جبکہ 18 سے 20 برس کی عمر والے ورکرز کی تنخواہ 8.5 فیصد اضافے کے ساتھ 10.85 پاونڈ فی گھنٹہ ہوجائے گی۔

اسی طرح حکومت نے 16 اور 17 برس کے نوجوانوں کی تنخواہ 6 فیصد اضافے کے ساتھ 8 پاؤنڈ فی گھنٹہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانوی چانسلر کا اس حوالے سے کہنا تھاکہ ‘میں جانتی ہوں کہ روز مرہ کے اخراجات کام کرنے والے افراد کے لیے سب سے بڑا مسئلہ ہیں، انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ اب بھی گزارا کرنے میں مشکل محسوس کر رہے ہیں اسی لیے یہ تبدیلی لازمی ہے’۔

برطانوی حکام نے بتایا کہ اس فیصلے سے لاکھوں ورکرز مستفید ہوں گے۔

مزید پڑھیں۔صحت حکام کی وارننگ، ڈینگی کیسز میں اضافہ

متعلقہ خبریں