یوکرین(اے بی این نیوز)یوکرین کے دارالحکومت کیف پرگزشتہ رات ہونے والے حملے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے رات گئے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 4 زخمی بھی ہوئے۔
یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روس جان بوجھ کر شہری انفرا اسٹرکچر اور رہائشی عمارات کو نشانہ بنارہا ہے، روسی حملے سےکم ازکم 2 رہائشی عمارتوں میں آگ لگ گئی۔
دوسری جانب یوکرین نے بھی گزشتہ رات روس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 روسی شہری مارے گئے اور 10 زخمی ہوئے۔
روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے گزشتہ رات 249 یوکرینی ڈرونز کو مارگرایا ہے۔















