لندن(اے بی این نیوز)گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست میں اس بار بھی ون پلس نے اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے مسلسل چوتھے ہفتے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
تازہ فہرست کے مطابق ون پلس 15 فائیو جی پہلے نمبر پر موجود ہے، جبکہ سام سنگ گلیکسی اے 56 دوسرے اور شیاؤمی پوکو ایف 8 الٹرا، جو کہ ابھی لانچ نہیں ہوا اور فہرست میں نئی انٹری ہے، تیسرے نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب رہا۔
چوتھی پوزیشن پر سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا، پانچویں پر ایپل آئی فون 17 پرو میکس، چھٹے پر شیاؤمی 17 پرو میکس اور ساتویں نمبر پر اوپو فائنڈ ایکس 9 پرو شامل ہیں۔
آٹھویں نمبر پر سام سنگ گلیکسی اے 17، جبکہ شیاؤمی پوکو ایف 8 پرو جو نئی انٹری کے طور پر شامل ہوا اور ابھی لانچ بھی نہیں ہوا، نویں نمبر پر ہے۔ فہرست میں دسویں پوزیشن شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو نے حاصل کی۔
مزید پڑھیں۔اسلام آباد: بیوٹی سیلون پرکام کرنیوالی لڑکی پر سیلون مالکان اور بااثر افرادکا تشدد، بال بھی کاٹ دیے















