اہم خبریں

بنگلہ دیش میں 5.7 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی،اموات کی تعداد 10 ہوگئی

ڈھاکہ(اے بی این نیوز)بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پہلے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.7 ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ دوسرے زلزلے کے شدت 4.3 تھی

گزشتہ روز 5.7 شدت کے زلزلے نےتباہی مچادی،اموات کی تعداد 10 ہوگئی،جبکہ 300 سے زائد افراد زخمی ہیں،جس میں کئی سینکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے تھے،جبکہ متعدد عماروں میں دراڑیں بھی پڑگئیں۔

شدید زلزلے اور مسلسل آفٹر شاکس کے بعد ڈھاکا یونیورسٹی نے فوری طور پر 15 روز کے لیے تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔

اس دوران تمام کلاسز اور امتحانات 6 دسمبر تک بند رہیں گے۔یہ فیصلہ ہفتے کے روز وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد خان کی زیرِ صدارت یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کے ہنگامی ورچوئل اجلاس میں کیا گیا۔

ماہرین نے مشورہ دیا کہ مکمل معائنے اور ضروری مرمت کے لیے تمام ہاسٹلز کو خالی کرایا جائے۔

مزید پڑھیں۔مداحوں کیلئے دھچکا! معروف اداکار نے سوشل میڈیا کو خیر آباد کہہ دیا

متعلقہ خبریں