اہم خبریں

ملائیشیاءمیں طویل بارشیں، مٹی کا تودہ گرنے سے کئی گھر تباہ،23افراد ہلاک،9لاپتہ

کوالا لمپور(نیوز ڈیسک)ملائیشیاءمیں طویل بارشیوں سے مٹی کا تودہ گرنے سے کئی گھر تباہ ہوگئے جس کے نتجے میں 23ہلاک جبکہ اب بھی 9لافراد اپتہ ہیں۔تفصیلات کے مطابق ملائیشیا میں مٹی کا تودہ گرنے سے کئی گھر تباہ ہوگئے اور درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے تھے جن میں سے اب تک 23 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ مزید 10 افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ واقعہ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور سے 65 کلومیٹر کی دوری پر واقع ایک علاقے میں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں مٹی کا بڑا تودہ مکانات پر گر گیا پیش،امدادی کاموں میں 130 سے زائد رضاکاروں نے حصہ لیا،ریسکیو ٹیم کے اہلکاروں نے 62 افراد کو بحفاظت نکال لیا جن میں سے 13 کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جب کہ 23 لاشیں نکالی گئی ہیں۔ ملبے تلے اب بھی 10 افراد دبے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں