اہم خبریں

امریکہ کا بھارت کو کروڑوں ڈالر کا اسلحہ وگولہ بارود فروخت کرنے کا اعلان

واشنگٹن (اے بی این نیوز)امریکی ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی (ڈی ایس سی اے) کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے بدھ کو بھارت کو جیولن اینٹی ٹینک میزائل سسٹم اور ایکسکیلیبر گائیڈڈ آرٹلری گولہ بارود کی 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر مالیت کی فروخت کی منظوری دے دی ہے ۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے اگست میں روسی تیل کی خریداری پر بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے نتیجے میں دونوں ممالک میں تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد بھارت کی جانب سے واشنگٹن کے فارن ملٹری سیلز (ایف ایم ایس) پروگرام کے تحت یہ پہلی خریداری ہے۔

یہ اعلان اس ماہ کے اوائل میں جنرل الیکٹرک کے تیار کردہ فائٹر جیٹ انجنوں کے نئے آرڈر کے بعد سامنے آیا ہے، جو بھارت کے مقامی تیار کردہ تیجس لڑاکا طیاروں میں استعمال ہوں گے۔
مزید پڑھیں: پاکستانی چینلز پر بھارتی مواد نشر کرنے سے متعلق کیس کی سماعت

متعلقہ خبریں