بشکیک ( اے بی این نیوز )وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ دو روزہ دورے پر بشکیک کرغزستان پہنچ گئی ہیں۔ وہ مختلف ممالک کے ساتھ پاکستانی کمپنیوں کے ایم او یوز کی تقریب میں شریک ہوں گی۔
دورے میں ڈیجیٹل کنکٹیویٹی سرمایہ کاری اور علاقائی تعاون کے نئے مواقع پر بات کی جائے گی۔ وزیر آئی ٹی بشکیک میں وزارتی اجلاس کے افتتاحی سیشن میں بھی شرکت کریں گی۔
شزا فاطمہ سافٹ انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل کنکٹیویٹی کے اہم سیشن میں پاکستان کا مؤقف پیش کریں گی۔
انہوں نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر مساتو کا نڈا سے ملاقات بھی کی۔ ملاقات میں پاکستان کے ڈیجیٹل نیشن وژن پر اعلیٰ سطح تعاون پر گفتگو ہوئی۔ قومی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر ڈیٹا سینٹرز اور نیٹ ورک منصوبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری کی تجویز پیش کی گئی۔ وزیر آئی ٹی نے نیشنل فائبرا ئزیشن پلان پر خطے کی سطح پر تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
مزید پڑھیں :پاکستانی فضائی حدود کی بندش،ائیر انڈیا کو 4کھرب روپے کا نقصان















