اہم خبریں

پاکستانی فضائی حدود کی بندش،ائیر انڈیا کو 4کھرب روپے کا نقصان

دہلی ( اے بی این نیوز      )پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے بعد بھارتی ایئر لائنز خاص طور پر ایئر انڈیا کو لمبے راستے اختیار کرنا پڑ رہے ہیں جس سے ان کے اخراجات بہت بڑھ گئے ہیں ایئر انڈیا نے اندازہ لگایا ہے کہ اگر یہ پابندی ایک سال تک جاری رہی تو اسے ہزاروں کروڑ روپے کا بڑا مالی نقصان ہو سکتا ہے۔ پاکستانی فضائی حدود کی بندش،ائیر انڈیا کو 4کھرب روپے کا نقصان ہوا.
طویل راستوں کی وجہ سے ایندھن زیادہ لگ رہا ہے پروازوں کا وقت بڑھ رہا ہے اور بعض پروازوں کو اضافی اسٹاپ بھی کرنا پڑ رہا ہے۔
بھارتی میڈیا میں اس صورتحال پر تشویش ظاہر کی جا رہی ہے کیونکہ زیادہ اخراجات سے ٹکٹوں کی قیمتیں بھی بڑھ سکتی ہیں اور مسافروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری طرف پاکستان کو بھی اوور فلائٹ فیس نہ ملنے کی وجہ سے کروڑوں روپے کے ریونیو کا نقصان ہوا ہے لیکن پاکستان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ قومی سلامتی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں  :نئی بسوں کا کرایہ! آپ جان کر حیران ہو جائیں گے،مریم نواز کا اعلان

متعلقہ خبریں