اہم خبریں

اسرائیل نے آج پھر لبنان پر حملہ کردیا،13 افراد جاں بحق

بیروت (اے بی این نیوز)جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل باز نہ آیا، جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں اڑادیں، آج پھر لبنان پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لبنانی وزارت صحت نے تصدیق کی کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی علاقے صیدون میں فضائی حملہ کیا، اسرائیل کی جانب سے پناہ گزینوں کے زیراستعمال اوپن اسپورٹس گراؤنڈ کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے جس مقام کو نشانہ بنایا وہاں حماس کے ارکان موجود تھے جو اسرائیل کے خلاف کارروائیوں کی تیاری کر رہے تھے تاہم اسرائیلی فوج نے اس دعوے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیدیا، حماس نے واضح کیا کہ اسرائیل نے پناہ گزینوں کے زیراستعمال اوپن اسپورٹس گراؤنڈ کو نشانہ بنایا۔یاد رہے کہ گزشتہ سال اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پایا تھا ۔
مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا کریڈٹ لے لیا

متعلقہ خبریں