واشنگٹن(اے بی این نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ سمیت دیگر عالمی تنازعات ختم کرانے کا کریڈٹ لیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دنیا بھر میں کئی بڑی جنگیں رکوانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے آٹھ جنگیں رکوا کر دنیا کو بڑے بحرانوں سے بچایا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان وہ کشیدگی بھی ختم کرائی جو ایک بڑی جنگ میں تبدیل ہونے والی تھی، ان کے مطابق دونوں ممالک اب مثبت اقدامات کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور یوکرین تنازع پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ روس یوکرین کے ساتھ جنگ ختم کرنے میں اضافی وقت لے رہا ہے تاہم امید ہے کہ اس محاذ پر بھی بہت جلد پیش رفت ممکن ہوگی۔
مزید پڑھیں: اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا ختم،علیمہ خان سمیت متعدد کارکنوں کو رہا کردیا گیا















