اہم خبریں

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، ٹرمپ نے پرتپاک استقبال کیا

واشنگٹن (  اے بی این نیوز      ) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے امریکا کے اہم دورے کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ وہ وائٹ ہاؤس پہنچے تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پرتپاک انداز میں ان کا استقبال کیا، جس سے دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی سفارتی گرمجوشی واضح ہوگئی۔

استقبالیے کے موقع پر امریکی ایف-35 اسٹیلتھ طیاروں نے فلائی پاسٹ کے ذریعے سعودی ولی عہد کو سلامی پیش کی، جسے دفاعی تعلقات میں نئی پیش رفت کا علامتی اظہار قرار دیا جا رہا ہے۔

کچھ دیر میں شہزادہ محمد بن سلمان کی صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات متوقع ہے، جس میں دفاع، تجارت، جدید ٹیکنالوجی اور جوہری تعاون سے متعلق بڑے فیصلوں پر بات چیت ہوگی۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ ملاقات خطے کی اسٹریٹجک صورتحال اور مستقبل کی شراکت داری کے لیے نہایت اہمیت رکھتی ہے۔

مزید پڑھیں :سہ ملکی ٹی 20 سیریز،پاکستان نے زمبابوے کو شکست دیدی

متعلقہ خبریں