اہم خبریں

پناہ گزینوں کے لیے نیا منصوبہ جاری

لندن (اے بی این نیوز      )برطانوی حکومت نے پناہ گزینوں کے لیے نیا منصوبہ جاری کر دیا ہے جس کے تحت اب پناہ گزینوں کی حیثیت کی تجدید مخصوص شرائط پوری کرنے پر ہی ممکن ہوگی۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ پناہ گزینوں کا مسئلہ قابو سے باہر ہوتا جا رہا تھا اور اس تبدیلی کا مقصد نظام کو زیادہ منظم بنانا ہے۔

نئے منصوبے کے مطابق مستقل رہائش کے لیے درخواست دینے سے پہلے بیس سال تک برطانیہ میں قیام ضروری ہوگا۔ حکومت کے مطابق یہ فیصلہ پناہ گزینوں کی بڑھتی تعداد اور مسائل کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے تاکہ معاملات کو قانونی اور منظم طریقے سے حل کیا جا سکے۔ نئی پالیسی کے بعد پناہ گزینوں کو اپنی حیثیت برقرار رکھنے کے لیے سخت معیار پورا کرنا ہوگا اور مستقل رہائش حاصل کرنے کے لیے طویل قیام لازمی ہو گا۔ یہ تبدیلی برطانیہ کی پناہ گزین پالیسی میں ایک اہم اور بڑی تبدیلی قرار دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں :سر اٹھا کر رخصت ہو رہا ہوں ،ریاستی مؤقف پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا، وزیراعظم چوہدری انوار الحق کا الوداعی خطاب

متعلقہ خبریں