ریاض (اے بی این نیوز) امریکی صدر کی دعوت پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان واشنگٹن کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان اپنے دورے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کریں گے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے، اقتصادی شراکت داری کے فروغ اور علاقائی سیکیورٹی کے معاملات پر بھی گفتگو متوقع ہے۔ دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے اہم امور پر رائے کا تبادلہ کریں گے، جبکہ خطے کی مجموعی صورتِ حال بھی زیرِ غور آنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں :نومنتخب وزیراعظم کب حلف اٹھائیں گے،تقریب کہاں ہو گی ،جا نئے















