ڈھاکہ (اے بی این نیوز)بنگلہ دیش میں انسانیت کے خلاف جرائم کے ہائی پروفائل مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے تین رکنی انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو تین سنگین الزامات میں عمر قید کی سزا سنادی، جبکہ ایک الگ فیصلے میں سزائے موت بھی سنانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے دوران کمرۂ عدالت میں جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے اور کئی لواحقین کی آنکھیں نم ہو گئیں۔
فیصلہ سناتے ہی عدالت میں موجود متاثرہ خاندانوں نے تالیاں بجا کر فیصلے کا خیرمقدم کیا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ ٹریبونل کے مطابق مقدمے میں طویل شواہد، گواہوں کے بیانات اور ریکارڈ شدہ ثبوتوں کی بنیاد پر شیخ حسینہ واجد کو مجرم قرار دیا گیا۔
مقدمے میں سابق وزیر داخلہ اسدالزمان کو **سزائے موت** سنائی گئی ہے، جبکہ ریاست کے ساتھ تعاون اور مفصل گواہی دینے پر سابق آئی جی عبداللہ مامون کی سزائے موت کو کم کرتے ہوئے **پانچ سال قید** میں تبدیل کردیا گیا۔
مزید پڑھیں :سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،10خوارجی جہنم واصل کر دیئے گئے















