اہم خبریں

بنگلادیش کی عدالت نے شیخ حسینہ واجد کے خلاف مقدمے کا فیصلہ سنا دیا

ڈھاکہ (اے بی این نیوز)بنگلادیش کی عدالت نے شیخ حسینہ واجد کے خلاف مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے انھیں قصوروار قرار دیدیا۔

واضح رہے کہ استغاثہ (پراسیکیوشن) نے عدالت سے مطالبہ کیا تھا کہ شیخ حسینہ کو سزائے موت دی جائے، کیونکہ ان پر چودہ سو افراد کے قتل کا سنگین الزام ہے۔

سابق وزیراعظم حسینہ واجد،سابق وزیر داخلہ اور آئی جی پولیس پر انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام ہے، دوران سماعت پراسیکیوٹر نےدلائل دیتے ہوئےکہاحسینہ واجد نے مظاہرین کے قتل کیلئے ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز کےاستعمال کی اجازت دی۔

اشتعال انگیزتقاریر کے ذریعے مظاہرین کےخلاف لوگوں کو اکسایا، بیگم رقعیہ یونیورسٹی کےطالب علم ابو سعیدکوجان بوجھ کرقتل کیاگیا،ڈھاکا میں 6 مظاہرین کو براہ راست گولی مارکر قتل کیا گیا،آشولیا میں 6 لوگوں کو زندہ جلایا گیا۔

کیس میں حسینہ واجد، سابق وزیر داخلہ اور آئی جی پولیس پر5 الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

اس سےقبل سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنےحامیوں کے نام آڈیو پیغام جاری کر دیا، جس میں کہا گیا کہ محمد یونس کی عبوری حکومت نہیں چاہتی کہ عوامی لیگ انتخابات میں حصہ لے۔
مزید پڑھیں: بنگلادیش کی عدالت نے شیخ حسینہ واجد کے خلاف مقدمے کا فیصلہ سنا دیا

متعلقہ خبریں