مدینہ منورہ (اے بی این نیوز)مدینہ منورہ کے قریب ایک بس اور ڈیزل ٹینکر کے تصادم کے نتیجے میں 42 افراد جاں بحق ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مدینہ منورہ کے قریب عمرہ زائرین کی بس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔
حادثے میں 20 خواتین اور 11 بچوں سمیت 42 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تصادم کے بعد بس اور آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی، صرف ایک مسافر زندہ بچ گیا۔رپورٹ کے مطابق بس میں سوار تمام عمرہ زائرین کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا۔
عمرہ زائرین کی بس مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جارہی تھی۔ریسکیو ٹیموں نے حادثے کے مناظر کو ہولناک قرار دیا اور بتایا کہ بس مکمل طور پر جل چکی تھی، جس کی وجہ سے ہلاک شدگان کی شناخت انتہائی مشکل ہے۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر کے وزیر لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی فیصل ممتاز راٹھور مستعفی ہوگئے















