اہم خبریں

افغان کشیدگی،روس کی بڑی ثالثی کی پیشکش

ماسکو ( اے بی این نیوز       )خطے میں بڑھتی ہوئی پاک،افغان تناؤ کے پس منظر میں روس نے دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی رسمی پیشکش کر دی ہے۔ روسی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ صورتحال نہ صرف علاقائی امن بلکہ عالمی برادری کے لیے بھی تشویش کا باعث بن رہی ہے۔

ترجمان وزارتِ خارجہ ماریا زاخارووانے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ ماسکو صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور فریقین سے تحمل، ذمہ داری اور سفارتی راستوں کو ترجیح دینے کی اپیل کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ > “ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اور افغانستان تنازع کو مزید بڑھنے سے روکیں۔ خطے میں استحکام روس کی اولین ترجیح ہے، اور مذاکرات ہی اس مسئلے کا پائیدار راستہ فراہم کر سکتے ہیں۔”

ترجمان نے زور دیا کہ حل طاقت کے استعمال سے نہیں بلکہ سنجیدہ سفارتی کوششوں سے نکلے گا، اور روس اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔

مزید پڑھیں :پاکستان کے آبی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب بڑی پیش رفت

متعلقہ خبریں