اہم خبریں

افغانستان میں بچوں کی غذائی قلت انسانی المیہ کی دہلیز پرہے،یونیسیف

کابل (اے بی این نیوز)افغانستان میں بچوں کی غذائی قلت کے حوالے سے اقوامِ متحدہ کی ذیلی تنظیم یونیسیف نے انتباہ جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کے زیر اقتدار افغانستان میں معاشی بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں خوراک تک محدود رسائی نے افغان بچوں میں غذائی غربت کا خطرہ بڑھا دیا ہے۔

افغانستان میں2 سال سے کم عمر کے تقریباً 90 فیصد بچے غذائی قلت میں زندگی گزار رہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2025 میں، 35 لاکھ بچے غذائیت کی کمی کا شکار ہیں جبکہ 14 لاکھ شدید خطرے سے دوچار ہیں۔

غذائی قلت کے شکار بچوں میں سے 85 فیصد سے زیادہ کی عمر دو سال سے کم ہے۔یونیسیف نے افغانستان میں بچوں کی غذائی قلت کا یہ پہلا تجزیہ کیا ہے۔ افغانستان کے صوبہ بامیان کے 54 فیصد سے زائد بچے شدید غذائی غربت کے خطرے میں ہیں۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب میں شدید بارشیں ،سیلاب کا الرٹ جاری

متعلقہ خبریں