اہم خبریں

شاپنگ سے بچنے کیلئے شوہر کا انوکھا کارنامہ، اپنی ہی گاڑی چرا لی

ماسکو(اے بی این نیوز)روس میں ایک شخص نے اپنی بیوی کے ساتھ شاپنگ پر جانے سے بچنے کے لیے اپنی ہی گاڑی چوری ہونے کا ڈرامہ رچا لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایک خاتون نے ایمرجنسی نمبر پر کال کر کے بتایا اس کے شوہر کی گاڑی ان کے گھر کے قریب پارکنگ سے چوری ہو گئی ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون نے بعد میں دوبارہ فون کر کے بتایا کہ ان کی گاڑی کراسنویارسک کے اوٹڈیخا جزیرے سے مل گئی ہے۔

پولیس جب گاڑی کا معائنہ کرنے وہاں پہنچی تو انہیں اس گاڑی میں زبردستی داخل ہونے اور سوئچ کی خرابی کے اثار ملے۔ تاہم تحقیقات کے دوران شبہ ہوا کہ معاملہ تو کچھ اور ہی ہے۔

پولیس کے مطابق جب تحقیقات کے دوران کار مالک سے تفتیش کی گئی تو شبہ ہوا کہ وہ جھوٹ بول رہا ہے۔ اور بعد ازاں کار مالک نے انکشاف کیا کہ اس نے بیوی کے ساتھ شاپنگ پر جانے سے بچنے کے لیے کار چوری کا ڈرامہ رچایا۔

مزید پڑھیں۔اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں 2 بچے شہید کردیے، غزہ میں اجتماعی قبر سے 51 لاشیں برآمد

متعلقہ خبریں