اہم خبریں

ترکیے کا سی 130 فوجی کارگو طیارہ جارجیا میں گر کر تباہ، عملے سمیت 20 افراد سوار تھے

انقرہ(اے بی این نیوز) ترک وزارتِ دفاع کے مطابق ترکیے کا ایک سی 130 فوجی کارگو طیارہ جارجیا میں حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا۔

وزارتِ دفاع نے بتایا کہ طیارہ آذربائیجان سے اڑان بھرنے کے بعد ترکیے واپس جا رہا تھا جب وہ جارجیا کی حدود میں گر کر تباہ ہوگیا۔

ترک حکام نے حادثے کی وجہ یا ہلاکتوں کی تفصیلات جاری نہیں کیں، مقامی میڈیا کے مطابق طیارے میں ترک اور آذری دونوں ممالک کے فوجی اہلکار سوار تھے۔

ترک وزارتِ دفاع نے تصدیق کی کہ طیارے میں عملے سمیت 20 ترک اہلکار سوار تھے، تاہم دیگر قومیتوں کے ممکنہ مسافروں کے بارے میں معلومات نہیں دی گئیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ابتدائی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارے کا ملبہ زمین پر بکھرا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی فوٹیجز میں طیارے کو تیزی سے زمین کی جانب گرتے ہوئے اور پھر آگ کے شعلوں کی زد میں آتے ہوئے دکھایا گیا ہے تاہم ان ویڈیوز کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

مزید پڑھیں۔آج بروز بدھ12نومبر2025سونے کی قیمت جانئے

متعلقہ خبریں