واشنگٹن(اے بی این نیوز) امریکی جج نے صدر ٹرمپ کے قانون پر حملے کےخلاف احتجاجاً استعفیٰ دے دیا۔
بطور جج 50 سالہ سروس کے بعد وفاقی جج مارک ایل وولف نے یہ کہتے ہوئے استعفیٰ دیا کہ اب خاموش رہنا ناقابلِ برداشت ہے۔
امریکی وفاقی جج مارک ایل وولف نے اخبار میں مضمون لکھا کہ عدلیہ جمہوریت کے تحفظ کی علامت ہے، ٹرمپ قانون کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کررہے ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی عدالت کے جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے قانون کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ دے دیا۔
جج وولف نے لکھا کہ ٹرمپ مخالفین کو نشانہ بنا رہے ہیں، وہ اپنے حامیوں اور سرمایہ کار دوستوں کو سزا سے بچا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ مارک ایل وولف کو صدر رونالڈ ریگن نے 1985میں جج مقرر کیا تھا۔
مزید پڑھیں۔اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 61 ہزار کی حد کھو دی















