ٹو کیو( اے بی این نیوز )جاپان میں شدید زلزلے کے بعد شمالی علاقے ایواٹے کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے امریکی سونامی وارننگ سسٹم کے مطابق جاپان کے سب سے بڑے جزیرے ہونشو کے مشرقی ساحل کے قریب 626 شدت کا زلزلہ آیا جس کے فوراً بعد وارننگ جاری کی گئی
جاپانی نشریاتی ادارے این ایچ کے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ساحلی علاقوں سے دور رہیں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں رپورٹ کے مطابق ایواٹے کے ساحل سے تقریباً ستر کلومیٹر دور شام پانچ بجکر بارہ منٹ پر سمندر میں سونامی کی ایک لہر دیکھی گئی ہے جو توقع کے مطابق جلد بحر الکاہل کے ساحلی علاقوں تک پہنچ سکتی ہے
ماہرین کا کہنا ہے کہ سونامی کی متوقع لہر کی اونچائی تقریباً ایک میٹر ہو گی حکام مزید نگرانی کر رہے ہیں اور صورتحال کے مطابق نئی ہدایات جاری کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں :راولپنڈی: این سی سی آئی اے کرپشن اسکینڈل میں اہم انکشافات سامنے آگئے















