ماسکو (اے بی این نیوز )روس کے دارالحکومت ماسکو کے ایک رہائشی علاقے میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے حادثہ اس وقت پیش آیا جب پرواز کے دوران ہیلی کاپٹر اچانک تکنیکی خرابی کا شکار ہو گیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہیلی کاپٹر ایک رہائشی مکان سے ٹکرا گیا جس سے مکان میں آگ بھڑک اٹھی اور وہ مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گیا امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں آگ پر قابو پایا گیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا
روسی حکام نے کہا ہے کہ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور تکنیکی خرابی کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے واقعے کے بعد ایوی ایشن اتھارٹیز نے متعلقہ اداروں کو حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
مزید پڑھیں :مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار















