نیویارک ( اے بی این نیوز ) امریکا میں وفاقی حکومت کا طویل ترین شٹ ڈاؤن چالیسویں دن میں داخل ہو گیا ہے اور ریپبلکنز اور ڈیموکریٹس کے درمیان فنڈنگ بل پر تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے وفاقی اداروں کی فنڈنگ مکمل طور پر معطل ہے اور معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں
خبر ایجنسیوں کے مطابق شٹ ڈاؤن ختم ہونے کے امکانات ابھی دور دور تک نظر نہیں آ رہے ٹرمپ انتظامیہ نے ایئر ٹریفک کنٹرولرز پر بڑھتے دباؤ کو کم کرنے کے لیے ملک بھر میں پروازوں کی تعداد میں کمی کا فیصلہ کیا ہے اس اقدام کے نتیجے میں آج مختلف ائیر پورٹس پر آٹھ سو پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ چالیس بڑے ہوائی اڈوں پر فضائی آپریشن محدود کر دیا گیا ہے
اٹلانٹا نیویارک ڈینور شکاگو ہیوسٹن اور لاس اینجلس کے مصروف ترین ایئرپورٹس بھی متاثرہ فہرست میں شامل ہیں شٹ ڈاؤن کے باعث ہزاروں سرکاری ملازمین اور ائیرپورٹ عملہ یا تو کام سے معطل ہے یا بغیر تنخواہ کے ڈیوٹی انجام دینے پر مجبور ہے
مزید پڑھیں :افغان باشندوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ















