انڈونیشا (اے بی این نیوز)انڈونیشا کے دارالحکومت جکارتہ میں اسکول کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 54 افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جکارتہ کے اسکول کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا ہوا جس دوران 54 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، فی الحال دھماکے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے تاہم دھماکے کی جگہ پر قانون نافذ کرنے والے ادارے پہنچ گئے ہیں اور دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں۔سندھ میں ڈینگی کی صورتحال تشویشناک، 24 گھنٹے میں مزید 4 اموات، 1192 کیسز رپورٹ















