اہم خبریں

فلپائن میں فضائی حادثہ ،امدادی مشن کے دوران ہیلی کاپٹر تباہ ،6 افراد ہلاک

منیلا(اے بی این نیوز) فلپائن کے جنوبی علاقے منڈاناؤ میں امدادی مشن کے دوران فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

فوجی حکام کے مطابق تباہ ہونے والا طیارہ یو ایچ-1 ایچ “سپر ہیوئی تھا، جو طوفان کلمیگی سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان اور عملہ لے کر جا رہا تھا۔

ترجمان فلپائنی مسلح افواج نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر مشرقی منڈاناؤ کے کمانڈ سینٹر سے بوٹوان کے ساحلی علاقے کی جانب روانہ ہوا تھا کہ دورانِ پرواز حادثے کا شکار ہوگیا۔حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں: سابق ڈی ایس پی سکیورٹی لاہور ہائیکورٹ انتقال کرگئے

متعلقہ خبریں