اہم خبریں

امریکہ سے کس بنیاد پر مذاکرات ہو نگے،ایران نے بتا دیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہو ئے کہا کہ امریکہ سے مذاکرات صرف برابری کی بنیاد اور باہمی مفادات پر ممکن ہیں۔
ہمارا موقف واضح ہے غیر منصفانہ شرائط کے تحت مذاکرات ناممکن ہیں۔
امریکی شرائط غیر منطقی اور غیر منصفانہ ہیں،ان پر بات نہیں ہوسکتی۔ اقوام متحدہ کی دوبارہ پابندیوں کے باوجود ایران کو مذاکرات میں جلدی نہیں۔ خطے میں اسرائیل کیخلاف مشترکہ فہم ابھر رہا ہے۔
نیتن یاہو جنگی مجرم ہے لیکن اس نے ثابت کیا اسرائیل ہی اصل دشمن ہے۔
اسرائیل کیخلاف خطے میں رائے مضبوط ہو رہی ہے۔ ایران کا 400کلو گرام افزودہ یورینیم ملبے تلے دفن ہے۔ یورینیم اس وقت تک نہیں نکالیں گے جب تک حالات سازگار نہ ہوں۔
نہیں معلوم کتنا یورینیم محفوظ ہے کتنا تباہ ہوا کھدائی کے بعد پتہ چلے گا۔

مزید پڑھیں :موسم کیسا رہے گا،کہا ں بارش کہاں برف باری، جا نئے

متعلقہ خبریں