لیون (اے بی این نیوز)فرانس کے شہر لیون میں ایک حیران کن ڈکیتی نے سب کو چونکا دیا جہاں ڈاکوؤں نے فلمی انداز میں سونا چرا کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہلا کر رکھ دیا رپورٹ کے مطابق چھ مسلح افراد نے فوجی معیار کے ہتھیاروں اور دھماکا خیز مواد کے ساتھ ایک گولڈ ریفائنری پر حملہ کیا اور تقریباً 12 ملین یورو یعنی تقریباً 4 ارب روپے مالیت کا سونا لے اڑےیہ واقعہ جمعرات کی دوپہر پیش آیا جب حملہ آوروں نے نجی کمپنی پورکیوری کی لیبارٹری میں دھاوا بولا بارودی مواد سے دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور سونا لوٹ کر فرار ہوگئے حملے کے دوران 28 ملازمین وہاں موجود تھے
جن میں سے پانچ زخمی ہوئے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہےپولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کو قریبی قصبے وینیسیو سے گرفتار کر لیا گرفتار ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے جو اس کارروائی میں شریک تھی پولیس نے ان کے قبضے سے خودکار رائفلیں، ہینڈ گنز اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیافرانسیسی وزیر داخلہ لوران نیونیز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ پولیس نے چھ ڈاکوؤں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور فوری کارروائی قابل تعریف ہے
مزید پڑھیں :یورینیم افزودگی روکیں گے نہ ہی میزائل پروگرام پر کوئی سمجھوتہ کیا جا ئے گا،ایران کا امریکہ کو دو ٹوک جواب















