کینیا(اے بی این نیوز) کینیا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ طیارے کو حادثہ کینیا کے ساحلی علاقے کوالے میں پیش آیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار غیرملکی سیاحوں سمیت 11 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
رپورٹ کے مطابق کینیا کی ایئرلائن ممباسا ایئر سفاری کی جانب سے جاری آفیشل بیان میں بتایا گیا کہ طیارہ حادثے میں مقامی عملے کے ارکان سمیت ہنگری اور جرمنی سے تعلق رکھنے والے افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے ہیں، 10 سواروں میں سے 8 کا تعلق ہنگری اور 2 کا تعلق جرمنی سے تھا جبکہ جہاز کا کپتان کینیا سے تھا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کینیا کی کی جانب سے بتایا گیا کہ جہاز کو حادثہ کوالے میں پیش آیا، جس میں سوار تمام مسافر سیاح تھے اور ماسائی مارا نیشنل ریزرو جا رہے تھے۔
حکام نے بتایا کہ حادثہ مشہور ساحلی علاقے ڈیانی سے 40 کلومیٹر دور پہاڑی علاقے میں پیش آیا جہاں جنگل بھی ہے، طیارہ گر کر مکمل طور پر تباہ ہو گیا جس اور اس میں آگ بھڑک اٹھی۔
الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق مقامی میڈیا نے بتایا کہ طیارہ حادثے میں ہلاک مسافروں کی لاشیں مکمل طور پر جھلس چکی ہیں اور شناخت کی قابل نہیں رہیں۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ انہیں زور دار دھماکے کی آواز سنائی دی اور جب موقع پر پہنچے تو لاشیں پڑی ہوئی تھیں۔
کوالے کاؤنٹی کمشنر اسٹیفن اورینڈے نے کہا ہے کہ تفتیش کار ایجنسیاں حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں۔علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم















