اہم خبریں

یورینیم کی افزودگی ہمارا حق ہے کوئی نہیں روک سکتا، کبھی امریکہ کے سامنے نہیں جھکیں گے،ایران ڈٹ گیا

تہران ( اے بی این نیوز      )ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک واضح اور سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورینیم کی افزودگی ایران کا ناقابلِ تردید حق ہے اور اس حق سے کوئی بھی ملک انہیں روک نہیں سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنی دفاعی اور ایٹمی صلاحیت کے حوالے سے کسی بیرونی دباؤ کو قبول نہیں کرے گا۔

عباس عراقچی نے کہا کہ جوہری معاملے پر واشنگٹن کے مطالبات مکمل طور پر غیرمنطقی ہیں اور امریکہ ایران پر اپنی شرائط مسلط کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے دو ٹوک اعلان کیا کہ ایران کبھی بھی امریکہ کے سامنے جھکنے والا نہیں اور ملکی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران عالمی برادری کے خدشات دور کرنے کے لیے مذاکرات اور تعاون پر آمادہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر دوسرے ممالک احترام کے ساتھ پیش آئیں تو ایران بھی مثبت انداز میں آگے بڑھنے کے لیے تیار ہے۔

مزید پڑھیں  :علیمہ خان کی چادر 50 لاکھ میں فروخت،وجہ جا نئے

متعلقہ خبریں