اہم خبریں

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مصر کاسرکاری دورہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مصر کاسرکاری دورہ،آئی ایس پی آر کے مطابق
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور مصر ی صدر کی ملاقاتہو ئی۔
فیلڈ مارشل اورمصری صدرکی ملاقات صدارتی محل اتحادیہ میں ہوئی۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان اورمصرکے درمیان دیرینہ دوستی کے عزم کااعادہ۔
فیلڈ مارشل نے خطے میں امن واستحکام کیلئے مصری قیادت کے کردار کوسراہا۔
مصری صدرنے عالمی اورمسلم امہ کے امور میں پاکستان کے مثبت کردار کوسراہا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی سٹریٹجک مفادات پرتعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ملاقات میں سماجی واقتصادی شعبوں،ٹیکنالوجی اورسیکیورٹی کے میدان میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ۔
دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط کومزید مضبوط بنانے کے عزم کااظہار۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی،خطے میں امن واستحکام کے فروغ پر اتفاق۔

مزید پڑھیں  :سنٹورس مال کیس،ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ

متعلقہ خبریں