اہم خبریں

بھارت کے مسافر طیارے میں فنی خرابی،ہنگامی لینڈنگ

ممبئی (اے بی این نیوز)ایئر انڈیا کا ایک اور طیارہ حادثے سے بچ گیا، امریکا جانے والی پرواز کو واپس ممبئی اتاردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا کی پرواز اے آئی 191 ممبئی سے نیوجرسی جارہی تھی، فنی خرابی کے باعث طیارے کو کو واپس ممبئی اتاردیا گیا۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھی ایئر انڈیا کا ایک طیارہ احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس میں طیارے میں سوار 241 مسافروں سمیت 250 کے قریب افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق احمد آباد طیارہ حادثے کے بعد ایئر انڈیا کے ایک اور طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا تھا تاہم وہ حادثے سے بال بال بچ گیا تھا۔
مزید پڑھیں: اوپن اے آئی نے اے آئی براؤزراٹلس متعارف کرا دیا

متعلقہ خبریں