واشنگٹن (اے بی این نیوز)وائٹ ہاؤس کے باہر ایک شخص نے اپنی گاڑی سکیورٹی گیٹ سے ٹکرا دی۔ سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ وائٹ ہاؤس کے داخلی گیٹ پر مقامی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 37 منٹ پر پیش آیا۔
واقعے کے بعد گاڑی کی تلاشی لی گئی لیکن کوئی ہتھیار یا دھماکہ خیز مواد برآمد نہیں ہوا۔ فوری طور پر محرکات اور وجوہات سامنے نہ آسکیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ،آصف آفریدی کے ڈیبیو پر 5 وکٹیں