اہم خبریں

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ رک نہ سکا

غزہ (اے بی این نیوز     )اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی پچاس سے زائد بار خلاف ورزی کی ہے، جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

گزشتہ روز سے اب تک جنگ بندی کے بعد شہدا کی تعداد چالیس تک جا پہنچی ہے۔ ہسپتالوں میں زخمیوں کی بڑی تعداد لائی جا رہی ہے جبکہ طبی سہولیات کی شدید کمی کے باعث امدادی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل نے معاہدے کے باوجود رفح بارڈر کھولنے سے انکار کر دیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ مصر کے ساتھ فلسطینی سرحد تاحکم ثانی بند رہے گی۔ اس فیصلے سے انسانی امداد کی ترسیل مزید متاثر ہو رہی ہے اور ہزاروں بے گھر فلسطینیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اسرائیل نے مزید پندرہ فلسطینی شہریوں کی لاشیں واپس کی ہیں۔ حکام کے مطابق مجموعی طور پر اب تک ڈیڑھ سو فلسطینیوں کی لاشیں واپس کی جا چکی ہیں جن پر شدید تشدد اور بدسلوکی کے واضح نشانات موجود ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیل کے ان اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے اور عالمی برادری سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں :بلوچستان سے افسوسناک خبر آگئی،ایم پی اے کے بھائی دم توڑ گئے

متعلقہ خبریں