واشنگٹن ( اے بی این نیوز )واشنگٹن میں امریکی فیڈرل گرینڈ جیوری نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن پر خفیہ دفاعی معلومات کے غیر قانونی انکشاف کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی ہے امریکی محکمہ انصاف کے مطابق جان بولٹن پر الزام ہے کہ انہوں نے حساس اور خفیہ دفاعی دستاویزات کو ذاتی ای میل اور چیٹ ایپس کے ذریعے منتقل کیا
جس سے قومی سلامتی کو خطرات لاحق ہوئے تحقیقات کے مطابق بولٹن نے یہ معلومات اپنی سرکاری ذمہ داریوں سے ہٹ کر شیئر کیں اور خفیہ ریکارڈ کو غیر محفوظ ذرائع سے بھیجا امریکی حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید چھان بین جاری ہے اور اگر الزامات ثابت ہوئے تو بولٹن کو سخت قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے یہ کیس واشنگٹن میں ٹرمپ انتظامیہ کے سابق اعلیٰ عہدیداروں کے خلاف جاری تحقیقات کا ایک اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے
مزید پڑھیں :پارلیمنٹ کی اہمیت ختم ہو چکی ،اسلام آباد جانے تیاری کریں،مولانا فضل الرحمان