جکارتہ(اے بی این نیوز) انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں 6.7 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 70 کلومیٹر تھی، جبکہ اس کا مرکز شہر ابے پورا سے تقریباً 200 کلومیٹر دور تھا۔
ابے پورا کی آبادی 62 ہزار سے زائد ہے۔زلزلے کے بعد بحرالکاہل سونامی وارننگ سینٹر نے بتایا کہ اس زلزلے کے نتیجے میں سونامی کا کوئی خطرہ نہیں۔
تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، تاہم مقامی حکام صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں سولر انرجی کا عروج، نیشنل گرڈ کو خطرہ لاحق