اہم خبریں

افغان جارحیت ،پاک فوج کا منہ توڑ جواب، خوارجین کی پناہ گاہیں نیست ونابود،دشمن کو بھاری نقصان

ژوب ( اے بی این نیوز   ) پاک فوج کا افغان جارحیت پر منہ توڑ جواب، ژوب اور چمن سیکٹر میں دشمن کی متعدد پوسٹیں تباہ کر دیں۔ پاک فوج نے افغان سرزمین سے ہونے والی حالیہ جارحیت کے جواب میں مؤثر اور بھرپور کارروائی کرتے ہوئے ژوب اور چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹوں اور خوارجین کی پناہ گاہوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں دشمن کی جانب سے حالیہ سرحدی خلاف ورزیوں کے ردعمل میں کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج نے مختلف سیکٹرز میں بھاری توپ خانے اور مارٹر فائر کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ توپ خانے کی شدید گولہ باری کے باعث کئی پوسٹیں اور چھپنے کی جگہیں زمین بوس ہو گئیں، جبکہ متعدد جنگجو زخمی یا ہلاک ہو چکے ہیں۔

مارٹر فائر کے بعد سرحدی علاقے میں دھماکوں کی آوازیں دیر تک گونجتی رہیں اور دھوئیں کے بادل فضا میں پھیل گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق افغان علاقوں میں فوجی نقل و حرکت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کسی بھی بیرونی جارحیت یا اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ فوج کی جانب سے واضح پیغام دیا گیا ہے کہ پاکستان کی سرحدی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ملک کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں