اوسلو(اے بی این نیوز) امن کا نوبیل انعام ماریہ کورینہ کے نام رہا ، وینزویلا میں جمہوریت کی جدودجہد کرنے پر نوبیل انعام حاصل کیا۔تفصیلات کے مطابق امن نوبیل انعام کےاعلان کی تقریب اوسلو میں ہوئی ، جس میں امن کے نوبیل انعام کا اعلان کردیا گیا۔
امن کا نوبیل انعام ماریہ کورینہ کے نام ہوا، وینزویلا میں جمہوریت کی جدودجہد کرنے پر نوبیل انعام حاصل کیا، تاہم انعام 10دسمبر کو دیا جائے گانوبیل امن کمیٹی کی جانب سےنوبیل انعام کیلئے338نامزدگیوں پر غور کیا گیا ، نامزدگیوں میں صدر ٹرمپ بھی شامل تھے۔
تاہم امن نوبیل انعام 10دسمبر کو دیا جائے گا۔خیال رہے دنیا بھر میں امن، انسانی حقوق اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے دیا جانے والا نوبیل امن انعام اپنی ایک سو چوبیس سالہ شاندار تاریخ کے ساتھ آج بھی امید کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
یہ عالمی اعزاز سویڈن کے سائنس دان الفریڈ نوبیل کی وصیت کے مطابق قائم کیا گیا، جنہوں نے اپنی دولت کا ایک حصہ اُن شخصیات یا اداروں کے نام کرنے کی ہدایت دی جو دنیا میں امن اور بھائی چارے کے قیام کے لیے نمایاں کردار ادا کریں۔
پہلا نوبیل امن انعام 1901 میں دیا گیا، جبکہ یہ ایوارڈ ہر سال ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں دس دسمبر کو نوبیل کی برسی کے موقع پر پیش کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: سند ھ حکومت نے 20اکتوبر کو تعطیل کا اعلان کردیا