اہم خبریں

آج امن کے نوبیل انعام کا اعلان کیا جائے گا

اوسلو (اے بی این نیوز)رائل سوئڈش اکیڈمی آف سائنس کی جانب سے آج امن کے نوبیل انعام کا اعلان کیا جائے گا۔ناروےکی نوبل کمیٹی نے گزشتہ روزکو واضح طور پرکہاتھا کہ وہ اس فیصلےپرپہنچ گئی ہےکہ 2025 کے امن انعام کی نامزگی کا اعلان کردیں،امریکی صدر اس ایوارڈ کےسب سے بڑےخواہشمند ہیں۔

ناروے کےسیاستدان ڈونلڈ ٹرمپ کو انعام نہ ملنےکی صورت میں امریکا ناروے کےتعلقات پرممکنہ اثرات کے لیے خود کو تیار کر رہے ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نےایک بار پھرصدر ٹرمپ کونوبیل انعام سےنوازنےکا مطالبہ کیا ہے،کہاکہ ٹرمپ کو نوبیل انعام دےدیا جائے۔

وہ اس کے مستحق ہیں۔نیتن یاہو کےدفتر کی جانب سے نوبیل انعام کے ساتھ صدر ٹرمپ کی اے آئی سے بنائی گئی تصویر بھی شیئر کردی،صدر ٹرمپ کو نوبیل انعام کیلئے نامزد کرنے والوں میں پاکستان بھی شامل ہے۔
مزید پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

متعلقہ خبریں