اہم خبریں

افغان ٹیم کو ویزے جاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی فوری مداخلت کے بعد بالآخر افغانستان فٹبال ٹیم کو ویزے جاری کردیئے گئے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آج ہی اس معاملے کا نوٹس لیا تھا جب یہ خبر سامنے آئی کہ افغانستان کی ٹیم کو پاکستان آنے کے لیے ویزے نہیں مل سکے۔
معاملہ سامنے آتے ہی وزارت داخلہ نے ہنگامی بنیادوں پر کارروائی شروع کی۔محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ افغانستان کی ٹیم کو اب ویزے جاری کردیے گئے ہیں تاکہ وہ پاکستان آ کر ایشیئن کپ کوالیفائر میچ میں حصہ لے سکیں۔یہ میچ پاکستان اور افغانستان کے درمیان 9 اکتوبر کو شیڈول ہے۔ تاہم 7 اکتوبر کی شام تک افغانستان فٹبال ٹیم کے بیشتر کھلاڑیوں کو ویزے نہیں ملے تھے۔

گزشتہ روز صرف دس آفیشلز اور تین کھلاڑیوں کو ویزے دیے گئے تھے، جنہیں کابل میں پاکستانی سفارتخانے میں بائیو میٹرک مکمل کرنے کے بعد اجازت نامے جاری کیے گئے۔ذرائع کے مطابق افغانستان فٹبال ٹیم کے متعدد کھلاڑی مختلف ممالک میں مقیم ہیں، جس کی وجہ سے ویزوں کے اجرا میں تاخیر ہوئی۔ تاہم اب تمام ضروری کارروائی مکمل ہونے کے بعد ٹیم کے پاکستان آنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں :سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،19خارجی جہنم واصل، لیفٹیننٹ کرنل، میجر سمیت 11 جوان شہید

متعلقہ خبریں