اہم خبریں

صمود فلوٹیلاکے 171 ارکان کو ڈی پورٹ کر دیا گیا،جانئے کون کونسے ملک بھیجا

تل ابیب (اے بی این نیوز   )تل ابیب میں اسرائیلی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ “گلوبل صمود فلوٹیلا” کے 171 ارکان کو حراست میں لینے کے بعد یونان اور سلوواکیا ڈی پورٹ کر دیا گیا یہ فلوٹیلا غزہ کی محصور آبادی کے لیے انسانی امداد لے جا رہی تھی جسے اسرائیلی نیوی نے بحیرہ روم میں روک کر اشدود بندرگاہ منتقل کیا اسرائیلی وزارت داخلہ کے مطابق ڈی پورٹ کیے گئے افراد میں معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل ہیں حراست میں لیے گئے

غیر ملکی رضاکاروں سے ابتدائی تفتیش کے بعد انہیں ان کے آبائی ممالک یا قریبی یورپی ریاستوں کو واپس بھیج دیا گیا حکام نے مزید بتایا کہ صمود فلوٹیلا میں دنیا کے مختلف ممالک سے پانچ سو سے زائد کارکن شامل تھے جن کا مقصد غزہ کے متاثرہ عوام تک امداد پہنچانا تھا بین الاقوامی برادری نے اسرائیلی کارروائی کی شدید مذمت کی ہے جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا یہ اقدام عالمی قوانین اور انسانی ہمدردی کے اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے اس واقعے کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور عالمی سطح پر اسرائیلی پالیسیوں پر سخت تنقید کی جا رہی ہے

مزید پڑھیں :توشہ خانہ تو کیس کی سماعت آخری مرحلے میں داخل

متعلقہ خبریں