غزہ (اے بی این نیوز )صدر محمود عباس نے اعلان کیا ہے کہ غزہ جنگ کے خاتمے کے ایک سال کے اندر اندر فلسطین میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کرائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات قومی مفاہمت کے تحت ہوں گے اور ان کا مقصد ایک متحد فلسطینی قیادت تشکیل دینا ہے محمود عباس نے واضح کیا کہ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن یعنی پی ایل او کے پروگرام کی پابندی نہ کرنے والے امیدواروں کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ یہ قدم فلسطینیوں کے درمیان سیاسی ہم آہنگی قائم کرنے اور ایک جمہوری ریاست کی بنیاد رکھنے کی کوششوں کا حصہ ہے
مزید پڑھیں :چار قومی کرکٹرز آئوٹ