اہم خبریں

دنیا بھر میں احتجاج کی کال

اٹلی ( اے بی این نیوز       )اسرائیلی جارحیت کے بعد گلوبل صمود فلوٹیلا نے دنیا بھر میں احتجاج کی کال دے دی جس کے جواب میں کئی ممالک میں عوام سڑکوں پر نکل آئے اٹلی یونان جرمنی بلجیم ارجنٹینا اور تیونس میں شدید احتجاج ریکارڈ کیا گیا مظاہرین نے واضح کیا کہ اگر امدادی کارکنوں کو نقصان پہنچا تو یہ ناقابل قبول ہوگا

ترکیہ میں امریکی اور اسرائیلی سفارتخانوں کے باہر مظاہرین کی بڑی تعداد نے جمع ہو کر اسرائیلی کارروائیوں کی مذمت کی ادھر کولمبیا کی حکومت نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی سفارتکاروں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم جاری کر دیا ترک وزارت خارجہ نے بھی اسرائیلی اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں دہشت گردی قرار دیا اقوام متحدہ نے فلوٹیلا قافلے کے شرکاء کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

مزید پڑھیں :ملک بھر میں بارشوں کے ایک نئے سلسلے کی پیش گوئی

متعلقہ خبریں