اہم خبریں

زلزلے کے جھٹکے، شدت 6.1 ریکارڈ

جکارتہ (اے بی این نیوز        )انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 6.1ریکارڈ کی گئی۔

انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 6.1ریکارڈ کی گئی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کا مرکز مشرقی انڈونیشیا میں تھا جب کہ اس کی گہرائی 163 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے سے کئی شہروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے تاہم فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

حکام کے مطابق زلزلے کی گہرائی کے باعث بڑے پیمانے پر نقصان کا امکان کم ہے۔

مزید پڑھیں  :شیر افضل مروت نے علیمہ خان اور علی امین بارے ہوشربا انکشافات کر دیئے ،جا نئے تفصیل

متعلقہ خبریں