اہم خبریں

ناسا کو بند کرنے کا اعلان

واشنگٹن (اے بی این نیوز        )امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن کے اثرات اب خلا کی دنیا تک جا پہنچے ہیں اور فنڈز کی شدید کمی کے باعث ناسا کو بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایجنسی کی ویب سائٹ پر باضابطہ طور پر شٹ ڈاؤن کا اعلان کیا گیا جس کے بعد معمول کے تمام سائنسی اور تحقیقی آپریشن روک دیے گئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق ناسا کے مجموعی 18 ہزار 218 ملازمین میں سے 15 ہزار 94 کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا ہے، یعنی ایجنسی کے 83 فیصد سے زائد عملے کو فارغ کر دیا گیا ہے۔

صرف وہ محدود عملہ اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہا ہے جو ایمرجنسی یا ضروری امور سے وابستہ ہے، جیسے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن سے رابطہ برقرار رکھنا اور خلا میں موجود مشنز کی سکیورٹی۔ناسا نے واضح کیا ہے کہ فنڈز کی فراہمی بحال نہ ہونے تک تحقیقاتی سرگرمیاں، نئے پروجیکٹس اور عوامی اپ ڈیٹس معطل رہیں گی۔ اس صورت حال کو ماہرین امریکا کی سائنسی ترقی اور خلا سے متعلق عالمی قیادت کے لیے بڑا دھچکا قرار دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں  :قطر پر حملہ کسی نے کیا تو جواب امر یکہ دے گا،ٹرمپ، ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط

متعلقہ خبریں