واشنگٹن (اے بی این نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کی سلامتی کی ضمانت دینے والے ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کر دیے ہیں۔ ان احکامات میں واضح کیا گیا ہے کہ قطر پر کسی بھی قسم کا حملہ امریکا کے امن اور سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ تصور کیا جائے گا اور ایسی صورت میں امریکا جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھے گا۔
اس اقدام کو مشرقِ وسطیٰ میں امریکا کے اہم اسٹریٹجک اتحادی قطر کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط کرنے کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔صدر ٹرمپ نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ اگر امن قائم رکھنے کی ان کی کاوشوں کو نوبل انعام سے تسلیم نہ کیا گیا تو یہ امریکا کی توہین کے مترادف ہو گا۔
مزید پڑھیں :عمران خان کا انتظارحسین پنجوتھہ اورنیازاللہ نیازی کے حوالے سے سخت فیصلہ ،جا نئے کیا