کابل (اے بی این نیوز )افغانستان میں ایک بڑا اور غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے طالبان کی اعلیٰ قیادت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت نہ صرف موبائل ڈیٹا بلکہ براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروسز بھی معطل کر دی گئی ہیں،
جس نے عوامی اور سرکاری دونوں شعبوں کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیٹ کی بندش نے فوری طور پر فلائٹ آپریشنز کو متاثر کیا اور کابل ایئرپورٹ پر پانچ پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سیٹلائٹ ٹی وی نشریات میں بھی شدید رکاوٹ پیدا ہوئی ہے۔
اسپتالوں میں مریضوں کے ریکارڈ سے لے کر ہنگامی رابطوں تک سب کچھ متاثر ہوا جبکہ سرکاری دفاتر اور میڈیا ادارے بھی اس فیصلے کے بعد شدید مشکلات کا شکار ہیں۔طالبان حکام کا کہنا ہے کہ یہ پابندی غیر اخلاقی اور نامناسب مواد کی روک تھام کے لیے لگائی گئی ہے۔
مزید پڑھیں :مولانا فضل الرحمان نے بھی عمران خان کی رہائی کو ضروری قرار دیدیا