اہم خبریں

آئی ایم ایف کا گریڈ 17 سے 22 تک افسران کے گرد گھیرا تنگ کرنے پر زور،جا نئے نئی ڈیمانڈ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )آئی ایم ایف جائزہ مشن مزاکرات ۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مزاکرات کا پانچواں روز۔ معاشی ٹیم کے ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کی قسط کیلئے مشن سے مزاکرات ۔ ذرائع کے مطابق

آئی ایم ایف کا گریڈ 17 سے 22 تک افسران کے اثاثے ظاہر کرنے پر زور۔ آئی ایم ایف کا غلط بیانی پر بیوروکریٹس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔ آئی ایم ایف کی گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگناسٹک رپورٹ فوری جاری کرنے کی ہدایت۔

وزارت خزانہ نے جلد از جلد رپورٹ جاری کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔رپورٹ بارے طریقہ کار ایف بی آر اور متعلقہ اتھارٹیز کی مشاورت سے طے ہوگا۔ مشن نے سفارشات پر عملدرآمد کیلئے معاشی ٹیم سےایکشن پلان بھی مانگ لیا۔

جائزہ مشن کی عدلیہ میں شفافیت اور کارکردگی مزید بہتر بنانے پر زور۔ آئی ایم ایف کا سرکاری اداروں میں اصلاحات کا عمل تیز کرنے پر زور۔ حکومتی اداروں کے قوانین میں ترامیم جلد مکمل کرنے کی ہدایت۔ سرکاری اداروں کی استعداد کار اور سروس ڈلیوری میں بہتری کا مطالبہکیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں :افغانستان، مواصلاتی بحران،ملک گیر بلیک آؤٹ، انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز معطل

متعلقہ خبریں