واشنگٹن ( اے بی این نیوز ) اسرائیلی وزیراعظم نے قطری وزیراعظم سے دوحہ حملے پر باضابطہ معافی مانگ لی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ رابطہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے کرایا گیا، جس کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے براہِ راست قطری ہم منصب کو فون کیا۔ذرائع کے مطابق اس کال میں دوحہ حملے پر افسوس کا اظہار کیا گیا
اور قطر کو یقین دہانی کرائی گئی کہ آئندہ ایسے واقعات نہیں ہوں گے۔ رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس نے اس رابطے میں ثالثی کا کردار ادا کیا تاکہ خطے میں جاری کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب غزہ میں جنگ بندی کے امکانات بھی زیرِ بحث ہیں اور قطر مذاکراتی عمل میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں :عوامی تحریک کو مزید آگے بڑھانا ضروری ہے، شیخ وقاص اکرم