اہم خبریں

جنرل اسمبلی اجلاس،ٹرمپ اور میلانیا کیساتھ ہوا انہونا واقعہ، امریکی صدر نے تخریبی کارراوئی قرار دیدیا،جا نئے تفصیلات

نیویارک ( اے بی این نیوز       )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اول میلانیا جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ رہے تھے جب اچانک ایک غیر متوقع واقعہ پیش آیا۔ ایسکلیٹر جس پر دونوں سوار تھے اچانک رک گیا، جس کے بعد صدر ٹرمپ اور میلانیا کو بقیہ سیڑھیاں پیدل اترنی پڑیں۔ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ کسی معجزے سے کم نہیں کہ وہ دونوں گرنے سے بچ گئے، کیونکہ اس وقت صورتحال کافی خطرناک تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ریلنگ کو مضبوطی سے نہ پکڑا ہوتا تو بڑا حادثہ پیش آ سکتا تھا۔ امریکی صدر نے اس واقعے کو 100 فیصد تخریب کاری قرار دیتے ہوئے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایسے حساس موقع پر یہ محض ایک تکنیکی خرابی نہیں ہو سکتی۔بعد ازاں جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران ٹرمپ نے تقریر کے تکنیکی مسائل پر بھی شکایات کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیلی پرامپٹر درست طریقے سے کام نہیں کر رہا تھا اور ساؤنڈ سسٹم بھی مکمل طور پر بند تھا، جس کی وجہ سے سامعین تقریر سننے سے محروم رہے۔

مزید پڑھیں :ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی ڈیڈ لائن میں تو سیع کر دی گئی، جا نئے کتنے دن کی

متعلقہ خبریں